افغان ہیلی کاپٹر حادثہ، 16 ہلاک | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکی فوج نے کہا ہے کہ افغانستان کے جنوب مشرقی علاقے میں ایک امریکی فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا ہے جس کے نتیجے میں اس میں سوار تمام کے تمام سولہ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ امریکی فوج کی ترجمان سنڈی مور نے خبر رساں ایجنسی اے پی کو بتایا کہ سی ای 47 چینوک ہیلی کاپٹر خراب موسم کی وجہ سے تباہ ہوا۔ انہوں نے کہا کہ ایسا لگ رہا ہے کہ کوئی بھی شخص زندہ نہیں بچا۔ 2001 میں طالبان انتظامیہ کے خاتمے کے بعد سے امریکی فوج کو افغانستان میں کئی ہوائی حادثے پیش آئے ہیں۔ ترجمان کے مطابق کابل کے شمال میں بگرام کے امریکی فوجی اڈے سے دو چینوک ہیلی کاپٹروں نے اپنی معمول کی پرواز شروع کی لیکن کچھ ہی دیر بعد ایک ہیلی کاپٹر کا کنٹرول روم سے رابطہ منقطع ہو گیا۔ دوسرا ہیلی کاپٹر بحفاظت ہوائی بگرام کے ہوائی اڈے پر اتر گیا۔ غزنی کے گورنر اسداللہ خالد نے خبر رساں ایجنسی رائٹرز کو بتایا کہ جائے حادثہ سے دو لاشیں برآمد کی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ’ہم نے دو امریکی فوجیوں کی لاشیں برآمد کی ہیں اور اب امریکی فوج نے حالات سنبھال لیے ہیں۔ جب ہم وہاں موجود تھے تو ہیلی کاپٹر جل رہا تھا‘۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||