BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 05 February, 2005, 10:43 GMT 15:43 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
افغان طیارے کا ملبہ مل گیا: حکام
 افغانستان
آج کہ افغانستان میں شدید برف باری ہو رہی ہے۔
افغانستان کے سرکاری حکام نے کہا ہے کہ انہیں تباہ ہونے والے افغان مسافر طیارے کا ملبہ مل گیا ہے۔

یہ ملبہ دارالحکومت کابل کے مشرق میں تیس کلومیٹر کے فاصلے بندِ غازی کے علاقے سےملا ہے۔

حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اس حادثے میں ایک سو چار افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

ایئرلائن حکام کا کہنا ہے کہ طیارے پر تیرہ غیر ملکی سوار تھے جس میں امریکی اور ترکی باشندے اور روس سے تعلق رکھنے والا طیارے کا عملہ بھی شامل ہے۔

ملبے کے ملنے کا اعلان افغان وزارتِ دفاع کے ترجمان جنرل محبوب امیری نے کیا۔انہوں نے کہا کہ ملبہ بین الاقوامی امن فوج کے فوجیوں نے تلاش کیا۔

خبر رساں اداروں کے مطابق نیٹو کی قیادت والی بین الاقوامی سیکیورٹی فورس نے بھی طیارے کی تلاش میں مدد کی ہے۔

افغانستان کی ’دی کام ایئر‘ کا بوئنگ 737 جس پر ایک سو چار افراد سوار تھے جمعہ کو ہرات سے کابل جا رہا تھا اور منزل تک پہنچ گیا تھا کہ برف کے شدید طوفان کی وجہ اسے کابل سے دور ہونا پڑا جس کے کچھ ہی دیر بعد اس کا ائیر ٹریفک کنٹرول سے رابطہ منتقطع ہو گیا۔

اس سے پہلے صوبوں میں پولیس کے سربراہان کو ہدایت کی گئی تھی کہ وہ اپنے علاقوں میں طیارے کی ہر ممکن تلاش کریں۔

جمعہ کی رات کو خراب موسم اور سخت سردی کی بناء پر طیارے کے ملبے کی تلاش کا کام ملتوی کر دیا گیا تھا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد