پی آئی اے: طیارے کے انجن میں آگ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پی آیی اے کے جہاز جس میں دو سو چودہ مسافر سوار تھے، پرواز کے دوران انجن میں آگ لگ گئی۔جہاز کو بخیر واپس لاہور ایر پورٹ پر اتار لیا گیا۔ پی آئی اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ رات نو بجے پی کے سات سو تینتالیس پرواز ، جو کہ ایک ائر بس تھی، ریاض کے لیے لاہور ائر پورٹ سے اڑی۔ دس منٹ کے بعد کنٹرول ٹاور کو پتا چلا کہ جہاز کے ایک انجن میں آگ لگی ہوئی ہے جس پر کپتان نے جہاز ساڑھے نو بجے واپس لاہور ائر پورٹ پر اتار لیا۔ پی آیی اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ جہاز اور مسافروں کو خیریت سے ایرپورٹ پر اتار لیا گیا۔ جہاز میں دو سو چودہ مسافر سوار تھے۔ پی آئی کا کہنا ہے کہ ان مسافروں کو جلد ہی متبادل جہاز کے ذریعے ریاض روانہ کردیا جاۓ گا۔ اس پرواز میں کسی اہم شخصیت کے سوار ہونے کی فی الحال کوئی اطلاع نہیں ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||