امریکی فوج کا کہنا ہے کہ افغانستان کے مغربی حصے میں پچیس مزاحمت کاروں کا پیچھا کرتے ہوئے امریکی فوجیوں اور مزاحمت کاروں میں جھڑپ کے نتیجے میں دو امریکی فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔ یہ واقعہ اتوار کے روز جلال آباد کے شمال مغربی صوبے لغمان میں پیش آیا۔ امریکی فوج کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ مزاحمت کاروں کے علاقے میں سرگرم ہونے کی ’خفیہ معلومات‘ موصول ہونے پر امریکی فوج ان کی کھوج میں تھی۔ بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ہلاک ہونے والے فوجیوں کے نام اس وقت تک واضح نہیں کیے جائیں گے جب تک کہ ان کے لواحقین کو مطلع نہیں کیا جاتا۔ |