افغانستان میں بارہ ہلاک | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکی فوجی حکام کی جانب سے فراہم کی جانے والی اطلاعات کے مطابق اتحادی افواج کے ساتھ ہونے والی جھڑپ میں کم از کم بارہ افغان شدت پسند ہلاک ہو گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب شدت پسندوں نے پاکستانی سرحد کے نزدیک خوست کے علاقے میں قائم فوجی اڈے پر حملہ کیا۔ امریکی فوج کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق حملے کے دوران اڈے پر چار راکٹ داغے گئے تاہم ان سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ فوجی اڈے پر موجود فوجیوں نے زمینی اور فضائی کارروائیوں سے حملے کا جواب دیا۔ امریکی فوج کے ترجمان لیفٹینٹ کرنل رابرٹ کورنیجو کا کہنا تھا کہ یہ راکٹ حملے اپنی نوعیت کے اعتبار سے بلا تخصیص ہوتے ہیں اور ان کا نشانہ اتحادی افواج کے علاوہ معصوم شہری بھی بنتے ہیں۔ قبل ازیں پیر کو افغان صوبے زابل میں ایک کارروائی کے دوران آٹھ افغان شدت پسندوں کو ہلاک جبکہ سولہ کو گرفتار کر لیاگیا تھا۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||