امریکی اڈے کے قریب دھماکہ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
افغانستان کے جنوبی صوبے قندھار میں امریکی فوجی اڈے کے قریب بم دھماکے میں تیل کے پانچ ٹینکر تباہ ہو گئے ہیں۔ افغان حکومت کے اعلیٰ افسر کا کہنا ہے کہ دھماکہ امریکی فوجی اڈے کے باہر ہوا۔ آئل ٹینکروں کے تین ڈرائیور اس دھماکے میں زخمی ہوگئے۔ ان ڈرائیوروں کا تعلق پڑوسی ملک پاکستان سے بتایا جاتا ہے۔ افغان فوج کے افسران کا خدشہ ہے کہ اس واقعہ کے پیچھے طالبان سے تعلق رکھنے والے عناصر کا ہاتھ ہے۔ چند ہی روز پہلے افغانستان میں امریکی فوج کے سربراہ لیفٹنٹ جنرل ڈیوڈ بارنو نے کہا تھا کہ طالبان اب کسی بڑے حملے کے لیے بے چین ہیں۔ امریکہ کے اٹھارہ ہزار فوجی القاعدہ اور طالبان کے خلاف کارروائیوں کے لیے افغانستان میں موجود ہیں۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||