 |  موسکووسکی سیکٹر منشیات کی سمگلنگ کا اہم روٹ ہے |
افغانستان اور تاجکستان کے ایک اہم سرحدی علاقے سے روسی فوجوں کی ایک صدی بعد واپسی شروع ہوگئی ہے۔ موسکووسکی سیکٹر منشیات کی سمگلنگ کے لیے مشہور ہے اور نوے کی دہائی میں روس نے طالبان کی مخالف قوتوں کو مسلح کرنے کے لیے اس راستے کو استعال کیا۔ روسی فوجیں آہستہ آہستہ تمام سرحدی علاقہ اب تاجک افواج کے حوالے کر رہے ہیں اور یہ قدم اس سلسلے کی پہلی کڑی ہے۔ وسطی ایشیا میں بی بی سی کی نامہ نگار کا کہنا ہے کہ تاجکستان اپنی سرحدوں پر اپنا کنٹرول بڑھانے کا خواہاں ہے۔ تاہم نامہ نگار کا کہنا ہے کہ بہت سے مقامی لوگ ان اقدام سے خوش نہیں اس لیے کہ ان کا خیال ہے کہ اس سے منشیات کے کاروبار میں اضافہ ہوگا۔ روس اور امریکہ نے منشیات کی سمگلنگ کی روک تھام کے لیے تاجک گارڈز کو خاص تربیت دی ہے۔
|