BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 19 March, 2005, 11:28 GMT 16:28 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
افغانستان سیلاب سے 220 ہلاک
افغانستان میں اس سال شدید برف باری ہوئی ہے
افغانستان میں اس سال شدید برف باری ہوئی ہے
افغانستان میں حکام کے مطابق ملک کے جنوبی اور مغربی علاقوں میں آنے والے شدید سیلاب سے کم از کم 220 افراد ہلاک اور ہزاروں کی تعداد میں بے گھر ہو گئے ہیں۔

سیلاب سے متاثرہ ہونے والے ایک صوبے فرح میں پولیس حکام کا کہنا ہے کہ سیلاب سے ہونی والی تباہی کا ابھی تک صحیح اندازہ نہیں لگایا جا سکا۔ اطلاعات کے مطابق سیلاب کی وجہ سے وسیع پیمانے پر نقصان ہوا ہے بہت سے جانور اس میں بہہ گئے ہیں اور کئی دیہات میں باغات اور کھیتوں کو نقصان ہوا ہے۔

حکام کے مطابق سیلاب حالیہ بارشوں کی وجہ سے آئے۔ افغانستان میں سال کے ان مہینوں میں پہاڑوں پر برف پگھلنے کی وجہ سے دریاؤں میں پانی کی سطح معمول سے زیادہ ہوتی ہے۔

افغانستان کی وزارتِ داخلہ کے ترجمان لطف اللہ مشال کے مطابق اکیس افراد فرح صوبے میں ہلاک ہوئے جبکہ غور کے صوبے میں تین افراد ڈوب گئے۔

انہوں نے بتایا کہ ارذگان کے صوبے میں چھ سو گھر پانی کے ریلے میں بہہ گئے۔

اس سال افغانستان میں سات برس کی حشک سالی کے بعد شدید برفباری ہوئی ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد