BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
گوانتانامو: سترہ افغان رہا
رہا ہونے والے طالبان
رہا ہونے والوں نے قید میں زیادتیوں کی شکایت کی ہے
افغانستان میں حکام کے مطابق سترہ افغانوں کو خلیج گوانتانامو کی جیل سے رہا کر کے کابل میں حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

ایک ترک باشندے کو بھی تین سال بعد رہائی ملی ہے۔ اسے ترکی پہنچا دیا گیا ہے۔

افغانستان کی خفیہ ایجنسیوں نے بی بی سی کو بتایا کہ رہائی پانےوالے افراد سے بدھ تک پوچھ گچھ کی جائے گی جس کے بعد توقع ہے کہ انہیں اپنے خاندان والوں کے ساتھ جانے کی اجازت ملے گی۔

رہائی پانے والوں میں سے کچھ نے قید کے دوران زیادتیوں کی شکایت کی۔

گوانتانامو کی جیل سے دو سو افراد کو رہا کیا جا چکا ہے جبکہ ابھی پانچ سو افراد وہاں قید ہیں۔

افغانستان کے چیف جسٹس نے رہائی پانے والے افراد سے کہا ہے کہ اگر ان کے ساتھ جیل میں زیادتیاں ہوئی ہیں تو وہ ان کا ذکر نہ کریں کیونکہ اس سے مزید افراد کی رہائی مشکل ہو جائے گی۔

خبر رساں ایجنسی اے پی نے رہا ہونے والے ایک شحض عبدالرحمٰن کے حوالے سے بتایا کہ ان کے ساتھ قید میں زیادتیاں ہوئی ہیں لیکن انہوں نے کہا کہ ان کے بارے میں بات کرنے کا یہ مناسب وقت نہیں ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد