برطانوی شہریوں کی رہائی متوقع | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
برطانیہ کے وزیر خارجہ جیک سٹرا نے پارلیمنٹ میں اپنے بیان میں کہا ہے کہ گوانتانامو بے میں باقی رہ جانے والے چار برطانوی قیدیوں کو اگلے چند ہفتوں میں رہا کر دیا جائے گا۔ چاروں برطانوی شہری معظم بیگ، فیروز عباسی، مارٹن موبینگا اور رچرڈ بیلمر فرد جرم عائد کیے بغیرگزشتہ تین برسوں سے گوانتانامو بے میں قید ہیں یہ چاروں افراد مسلمان ہیں اور ان پر القاعدہ سے تعلق رکھنے کا شبہ ہے۔ تاھم ان افراد کے اہل خانہ نے اس کی تردید کی ہے۔ پچھلے برس مارچ میں پانچ دیگر برطانوی شہریوں کو بھی گوانتانامو بے سے برطانیہ منتقل کیا گیا تھا جہاں انہیں برطانیہ کے انسداد دہشت گردی کے اہلکاروں نے پوچھ گچھ کے بعد چھوڑ دیا تھا۔ منگل کے روز کیوبا میں واقع گوانتانامو بے میں قیدیوں کو لائے جانے کے تین برس مکمل ہو گئے ہیں۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||