افغانستان: دو امریکی ہلاک | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
افغانستان کے صوبہ پکتیا میں امریکی قافلے پر بم حملے میں دو امریکی فوجی ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا ہے۔ امریکی فوجی اس وقت مارے گئے جب فوجی قافلہ صوبہ پکتیا کے ضلع ارگان کے گاؤں گیان میں کارروائی کے بعد واپس لوٹ رہا تھا۔ امریکی فوجی قافلے پر حملہ ایک سڑک پر نصب بم سے کیا تھا۔ افغانستان میں طالبان حکومت کو گرانے کے لیے امریکہ 2001 میں افغانستان آئی تھی اور اس وقت سے اب تک اس کے 150 فوجی افغانستان میں مارے جا چکے ہیں۔ ابھی تک کسی گروپ نے امریکی فوجی قافلے پر حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ افغانستان میں امریکی فوج کے ترجمان کرنل جیمز چیمپئن نے مرنے والے امریکی فوجیوں کی تصدیق کرتے ہوئے ان کے ورثا کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرنے والے فوجیوں نے افغانستان کو ایک پرامن جگہ بنانے کے لیے قربانی دی ہے۔ اس وقت افغانستان میں اٹھارہ ہزار امریکی فوجی موجود ہیں۔ ا |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||