امریکی فضائی حملہ: 20 افغان ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
افغانستان میں امریکی فوج نے صوبہ ہلمند میں مبینہ جنگجوؤں پر فضائی حملہ کر کے بیس افراد کو ہلاک کر دیا ہے۔ افغانستان میں امریکی فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ حملہ اس وقت کیا گیا جب امریکی فوج کی ایک گشتی پارٹی پر افغان باغیوں نے حملہ کر دیا تھا۔امریکی فوج کی کشتی پارٹی نے فضائی مدد طلب کی۔ امریکی فوج کے ترجمان کے مطابق گشتی پارٹی جو امریکی اور افغان فوجیوں پر مشتمل تھی کو کسی قسم کا کوئی نقصان نہیں ہوا ہے۔ فوجی ترجمان نے کہا طالبان جنجگجوؤں نے امریکی قافلے کو چھوٹے اسلحے کی بل پر روک لیا تھا۔ امریکی فوج کے ترجمان لیفٹینٹ کرنل جیری او ہارا نے کہا ’یہ مجرم اپنی جان کو خطرے میں ڈال کر امریکی فوج کا راستہ روکتے ہیں اور جو بھی امریکی اور افغان فوجیوں کے راستے میں آئے گا ہم اس کو تباہ کر دیں گے۔‘ امریکہ نے طالبان کی باقیات سے مقابلے کے لیے اٹھارہ ہزار فوجی افغانستان میں تعینات کر رکھے ہیں۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||