 |  ’طالبان کا کہنا ہے کہ انہوں نہ تینکر پر حملہ اس لیے کیا کہ یہ امریکی فوج کو تیل پہچا رہے تھے ‘ |
افغانستان میں قندھار پولیس کے سکیورٹی چیف نےاس بات کی تصدیق کر دی ہے کہ منگل کو تیل ٹینکروں کے قافلے پر حملے میں دو پاکستانی مارے گئے تھے۔ جنرل سلیم احساس نے کہا کہ یہ حملہ سپن بولدک میں سپن بولدک سے قندھار جانے والی شہراہ پر ہوا۔ اس واقعے میں ایک تیل ٹینکر کو نذر آتش کر دیا گیا اور اس میں سوار دو پاکستانی ہلاک ہو گئے۔ اس حملے کی ذمہ داری طالبان نے قبول کر لی ہے۔ افغان اسلامِک پریس سے بات کرتے ہوئے طالبان کے ترجمان مفتی لطیف اللہ حکیمی نے کہا ’طالبان ان تیل کے ٹینکروں کو حملہ اس لیے بنا رہے ہیں کینونکہ یہ امریکی فوج کو تیل پہنچا رہے ہیں۔‘ |