تیرہ امریکی فوجیوں کی لاشیں برآمد | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
افغانستان میں امریکی فوج نے کہا ہے کہ ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک ہونے والے امریکیوں میں سے تیرہ کی لاشیں مل چکی ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ منگل کو گر کر تباہ ہونے ہیلی کاپٹر کے حادثے میں ہلاک ہونے والے ان امریکیوں کی لاشیں جائے حادثہ سے ملی ہیں۔ باقی سات فوجیوں کا اب تک کوئی سراغ نہیں مل سکا۔ پہلے امریکی حکام کا کہنا تھا کہ اس حادثے میں سترہ فوجی ہلاک ہوئے ہیں لیکن اب کہا گیا ہے کہ اس میں کچھ ایسے فوجی بھی شامل تھے جو بری کارروائوں میں حصہ لیتے تھے۔ طالبان نے منگل کے اس حملے کی ذمہ داری قبول کرنے کا اعلان کیا تھا اور کہا تھا کہ ان کے پاس اس کارروائی کی ویڈیو بھی موجود ہے تاہم امریکی حکام نے اس کی تصدیق نہیں کی۔ امریکی فوجی حکام کا کہنا البتہ اس بات کا خدشہ ظاہر کیا تھا کہ کنڑ صوبے میں ہیلی کاپٹر کی تباہی دشمن کی فائرنگ کا نتیجہ ہو۔ ہیلی کاپٹر صوبہ کنٹر میں کارروائی کے لیے فوجیوں کو لے کر جا رہا تھا۔ حکام نے توقع ظاہر کی ہے کہ جن فوجیوں کا اب تک کوئی سراغ نہیں ملا ان کے زندہ ہونے کے امکانات ہیں۔ مشرقی افغانستان میں امریکہ کے بڑے فوجی اڈے سے بی بی سی کے نامہ نگار اینڈریو نارتھ کا کہنا کہ ہو سکتا ہے کہ لا پتہ امریکی فوجیوں کو طالبان نے پکڑ لیا ہو۔ امریکی افغان افواج جنوب مشرقی افغانستان کو طالبان اور ان القاعدہ عناصر سے صاف کرنے میں مصروف ہیں جن کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہ موجودہ افغان حکومت کے مخالف ہیں۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||