طالبان نے ذمہ داری قبول کی | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
طالبان کا کہنا ہے کہ مرکزی افغانستان میں ہونے والے بم دھماکے کے ذمہ دار وہ ہیں جس میں چار پولیس والے ہلاک ہوئے تھے۔ افغان پولیس اہلکار ایک گاڑی میں سفر کر رہے تھے کہ اچانک ان کی گاڑی دھماکے سے اڑ گئی صوبہ عرضگان میں مقامی افسران کا کہنا ہے بم سڑک کے کنارے نصب کیا گیا تھا۔ جبکہ کچھ خبروں میں اسے بارودی سرنگ کہا گیا اس دھماکے میں چار پولیس اہلکار ہلاک اور پانچ ز خمی ہوئے تھے۔ طالبان نے اس دھماکے کی ذمہ داری قبول کی ہے جو گزشتہ ماہ ہونے والے صدارتی انتخابات کے بعد ہونے والا سب سے بڑا دھماکہ تھا۔ طالبان نے انتخابات میں رکاوٹ ڈالنے کی دھمکی دی تھی لیکن انتخابات پر امن رہے۔ 2001 میں امریکی افواج کی جانب سے طالبان کی حکومت کا تختہ پلٹنے کے بعد سے ہی طالبان گوریلا جنگ لڑ رہے ہیں۔گزشتہ برس تشدد کے واقعات میں ایک ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||