BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 31 January, 2004, 13:38 GMT 18:38 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ملا عمر کا ’جہاد‘ کا نیا اعلان
ملا عمر (بائیں)
ملا عمر نے افغانوں سے تعاون کی اپیل کی ہے

افغانستان کے معزول حکمراں ملا محمد عمر سے منسوب ایک بیان اخبارات کے دفتر میں فیکس کیا گیا ہے جس میں انہوں نے افغانستان میں موجود ’غیر ملکیوں‘ کے خلاف جہاد کا اعلان کرتے ہوئے افغان عوام سے تعاون کی اپیل کی ہے۔

افغانستان کے امور کے لئے بی بی سی کے نامہ نگار رحیم اللہ یوسف زئی نے بتایا کہ ملا عمر سے منسوب یہ بیان ان کے ترجمان حامد آغا کے حوالے سے اخباروں میں پہنچا ہے۔

پشتو زبان میں لکھے ہوئے اس بیان میں گزشتہ عید کی طرح اس دفعہ بھی مسلمانوں کو عید الاضحیٰ کی مبارکباد دی گئی ہے اور انہیں یاد دلایا گیا ہے کہ یہ قربانی کا مہینہ ہے۔

رحیم اللہ یوسف زئی نے بتایا کہ مملا عمر کے مبینہ بیان میں لکھا ہے گیا ہے کہ افغانستان میں اس وقت غیر ملکی قبضہ ہے جس کے خلاف طالبان جہاد کا اعلان کر چکے ہیں۔ بیان میں افغان عوام سے تعاون کی اپیل کی گئی ہے۔

مجاہدین
افغانستان میں شرعی نظام نافذ نہیں ہو سکا

ملا عمر کے مطابق امریکہ نے افغانستان کی بہتری کے لئے جو ایجنڈہ مقرر کیا تھا اور جو وعدے کئے تھے وہ پورے نہیں ہوئے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ افغانستان میں امن قائم نہیں ہو سکا، پوست کی کاشت رکنے کی بجائے بڑھ گئی ہے اور منشیات کے کاروبار میں اضافہ ہو گیا ہے۔

بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ افغانستان میں شرعی نظام بھی نافذ نہیں ہو سکا۔

ملا عمر سے منسوب اس بیان کے مطابق طالبان نے دو بنرس تک امریکی فوجی طاقت کا مقابلہ کیا۔ انہوں نے غیر ملکی قبضے کے خلاف ہتھیار اٹھائے ہیں اور یہ اس وقت تک جاری رہے گی جب تک طالبان غیر ملکیوں کو افغانستان سے باہر نہیں نکال دیتے۔

رحیم اللہ یوسف زئی کا خیال ہے کہ ملا عمر کے اس بیان سے جس میں انہوں نے جہاد کا اعلان کیا ہے، دراصل امریکی فوجیوں کے خلاف حملوں کی اپیل ہے۔

انہوں نے کہا کہ درحقیقت طالبان نے امریکہ کو ایک بار پھر چیلنج کیا ہے۔ رحیم اللہ کے خیال میں امریکہ موسم بہار میں افغانستان میں جس فوجی کارروائی کی منصوبہ بندی کر رہا تھا اب وہ ضرور ہو گی۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد