امدادی ادارہ عراق چھوڑنے پر مجبور | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بین الاقوامی امدادی ایجنسی ’ڈاکٹرز ود آٰؤٹ بارڈرز‘ نے عراق میں اپنے کارکنوں کو لاحق جانی خطرے کے باعث اپنی سرگرمیاں ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ایجنسی کے ڈائریکٹر، گورک اوومز، نے بتایا کہ کارکنان کو تحفظ فراہم کرنا تقریبا ً ناممکن ہو گیا تھا۔ ایجنسی کے مطابق عراق کے متحارب گروہوں نے ادارے کی غیر جانبدارانہ حیثیت کا بالکل احترام نہیں کیا۔ اس فیصلے سے ادارے کے لیے کام کرنے والے نوے عراقی متاثر ہوں گے۔ایجنسی کے غیر ملکی کارکنان کو پچھلے ماہ ہی اردن منتقل کیا جا چکا ہے۔ اس سال کےاوائل میں ایم ایس ایف کے پانچ کارکنان افغانستان میں ایک حملے میں مارے گئے تھے جس کے بعد ایجنسی نے افغانستان میں کام بند کر دیا تھا۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||