کابل میں زبردست دھماکہ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
افغانستان میں صدارتی انتخاب کے ایک روز پہلے دارالحکومت کابل میں ایک زبردست دھماکہ ہوا۔ امریکی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق دھماکہ بین الاقوامی امن فوج کے مرکزی صدر دفتر کے قریب ہوا۔ ابھی تک یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ آیا دھماکے میں کوئی شخص ہلاک یا زخمی ہوا ہے یا نہیں۔ دھماکے کے بعد افغان اور امریکی دستوں نے کابل کے اس علاقے کو جانے والے تمام راستوں کو بند کر دیا جہاں غیر ملکی سفارت خانے واقع ہیں۔ کابل پولیس کے سربراہ کے مطابق دھماکہ ایک راکٹ حملے کا نتیجہ تھا جو بین الاقوامی امن فوج کے مرکزی صدر دفتر کے قریب پھٹا۔ پولیس کے سربراہ کے مطابق دھماکے میں کوئی شخص ہلاک نہیں ہوا۔ ایک دوسرا راکٹ جرمن سفارت خانے کے قریب گرا۔ یہ راکٹ پھٹ نہیں سکا۔ افغان حکومت نے اعلان کیا ہے کہ تشدد کے دھمکیوں کے باوجود سنیچر کو ہونے والے انتخابات میں کوئی خلل نہیں پڑے گا۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||