 |  ہیلی کاپٹر میں سترہ امفیکی فوجی سوار تھے |
افغانستان میں امریکی فوج نے کہا ہے کہ اس بات کا قوی امکان ہے کہ منگل کے روز کنڑ صوبے میں تباہ ہونے والے ہیل کاپٹر کو دشمن کی فائرنگ میں مار گرایا گیا ہو۔ منگل کے اس حملے کی ذمہ داری طالبان نے قبول کر لی تھی اور کہا تھا کہ ان کے پاس اس کی ویڈیو بھی موجود ہے تاہم امریکی حکام نے اس کی تصدیق نہیں کی تھی۔ امریکی فوج نے ایک امدادی ٹیم کو علاقہ روانہ کر دیا ہے۔ اس ہیلی کاپٹر میں سترہ فوجی سوار تھے لیکن ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ ان میں سے کوئی زندہ بچا ہے یا نہیں۔ مشرقی افغانستان میں بی بی سی کے نامہ نگار اینڈریو نارتھ کا کہنا کہ اس تازہ حملے سے طالبان کی فوجی طاقت کے بارے خدشات میں اضافہ ہوگا۔ |