کُنڑ میں اتحادی فوجی ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
افغانستان میں امریکی قیادت والی اتحادی افواج کا کہنا ہے کہ ایک فوجی مشرقی صوبے کنڑ میں ہلاک جبکہ ایک زخمی ہوگیا ہے۔ اتحادی افواج کے مطابق یہ موت شدت پسندوں کی جانب سے گشتی جماعت پر حملے کے بعد ہونے والی لڑائی میں ہوئی۔ افغانستان میں اس وقت بیس ہزار سے زائد اتحادی فوجی موجود ہیں۔ ان میں سے اٹھارہ ہزار امریکی ہیں۔ ہلاک اور زخمی ہونے والے فوجیوں کی شناخت ابھی نہیں بتائی گئی ہے۔ شدت پسندوں کو پہنچنے والا نقصان بھی واضع نہیں ہے۔ جمعرات کو اتحادی فوج نے کنڑ میں ہی آٹھ مزاحمت کاروں کو ہلاک کرنے کا اعلان کیا تھا۔ خیال ہے کہ علاقے میں طالبان اور سابق وزیراعظم گلبدین حمکت یار کے جنگجو سرگرم ہیں۔ | اسی بارے میں افغانستان: کینیڈا کے 6 فوجی زخمی17 August, 2006 | آس پاس افغانستان: آٹھ شدت پسند ہلاک17 August, 2006 | آس پاس خوست: آٹھ مشتبہ افراد گرفتار16 August, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||