خوست: آٹھ مشتبہ افراد گرفتار | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکہ کی زیرِ کمان اتحادی افواج اور افغان فوج نے مشرقی افغانستان میں القاعدہ کے دو ٹھکانوں پر چھاپے کے دوران آٹھ افراد کوگرفتار کرنے کا دعوٰی کیا ہے۔ امریکی فوج کے مطابق یہ کارروائی صوبہ خوست کے ضلع یعقوبی میں پارو خیل اور جبیہ نامی دیہات میں علی الصبح کی گئی۔ امریکی فوج کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق’ دونوں کارروائیوں میں ٹھکانوں میں موجود افراد سے ہتھیار ڈالنے کو کہا گیا جس کے بعد پارو خیل سے پانچ جبکہ جبیہ سے تین مشتبہ دہشتگردوں کو حراست میں لیا گیا‘۔ فوجی ذرائع کے مطابق اس کارروائی میں ہتھیار،گولہ بارود اور مواصلاتی آلات برآمد کیئےگئے ہیں۔ اتحادی فوج کے مطابق جن دو ٹھکانوں پر چھاپے مارے گئے ان میں سے ایک میں عورتوں اور بچوں کی ایک بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ القاعدہ اور طالبان نے حالیہ مہینوں میں افغانستان میں اپنی کارروائیاں تیز کی ہیں۔ | اسی بارے میں طالبان پر جاسوسہ کے قتل کا الزام09 August, 2006 | آس پاس ہلمند میں مزید 25 ’طالبان‘ ہلاک04 August, 2006 | آس پاس اتحادی حملے میں 18 طالبان ہلاک02 August, 2006 | آس پاس افغانستان: برطانوی فوجی ہلاک01 August, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||