افغانستان: برطانوی فوجی ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
برطانوی وزارت دفاع کے مطابق اس کے دو فوجی منگل کو جنوبی افغانستان میں جاری کارروائیوں کے دوران ہلاک ہو گئے ہیں۔ ایک تیسرے لاپتہ فوجی کے بارے میں خدشہ ہے کہ وہ مارا جا چکا ہے جبکہ ایک چوتھا فوجی بھی ہلمند میں شدت پسندوں کے خلاف کارروائی میں زخمی ہو گیا ہے۔ فوجیوں کی ہلاکت کا واقعہ برطانیہ اور کینیڈا کی قیادت میں کام کرنے والے فوجی دستوں کے ہلمند میں چارج لینے کے دوسرے دن پیش آیا ہے۔ اس سے پہلے ہلمند میں اتحای فوج کی ذمہ داریاں امریکی فوج کے ہاتھ تھیں۔ ان دو ہلاکتوں سے اس سال افغانستان میں مارے جانے والے برطانوی فوجیوں کی تعداد آٹھ ہو گئی ہے۔ اس وقت برطانیہ کے چار ہزار فوجی افغانستان میں موجود ہیں جو نیٹو کی زیر قیادت کام کرنے والی انٹرنیشنل سیکیورٹی فورس کا حصہ ہیں۔ صوبہ ہلمند کے قصبہ موسیٰ قلعہ میں کارروائی کا آغاز منگل کی صبح ہوا تھا۔ ہلاکتوں کی تفصیل بتاتے ہوئے برطانوی فوج کے ترجمان نے کہا ’ہمارے فوجی منگل کی صبح ایک کارروائی میں مصروف تھے کہ دستی بموں والے راکٹوں اور مشین گنوں سے مسلح شدت پسندوں نے دو برطانوی فوجی گاڑیوں پر حملہ کر دیا۔‘ جنوبی افغانستان کے صوبہ ہلمند میں ، جسے طالبان کا گڑھ سمجھا جاتا ہے، اس سال مئی سے اب تک تقریباً آٹھ سو افراد کو مارا جا چکا ہے جن میں اکثریت طالبان کی ہے۔ | اسی بارے میں افغانستان: فوجیوں سمیت 16 ہلاک 27 July, 2006 | آس پاس افغانستان: متعدد شدت پسند ہلاک26 July, 2006 | آس پاس افغانستان: تشدد میں 22 ہلاک23 July, 2006 | آس پاس افغانستان: 19 مشتبہ طالبان ہلاک13 July, 2006 | آس پاس افغانستان: طالبان ہلاکتوں کے دعوے03 July, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||