افغانستان: فوجیوں سمیت 16 ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
افغانستان میں امریکی اتحادی فوج کا کہنا ہے کہ ملک کے جنوب مشرقی علاقے میں بدھ کو ایک ہیلی کاپٹر تباہ ہونے سے اس میں سوار سولہ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ فوج کے ترجمان کرنل ٹام کولنس کا کہنا ہے کہ بارہ لاشیں ہیلی کاپٹر کے ملبے سے نکالی جا چکی ہیں جبکہ فوجی دستے باقی چار افراد کی لاشوں کی تلاش کا کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اس واقعے میں کوئی شخص بھی زندہ نہیں بچا۔ مرنے والوں میں دو امریکی شہری اور ڈچ فوج کے دو فوجی بھی شامل ہیں۔ خبر رساں ادارے اے پی کے مطابق ہیلی کاپٹر خوست میں تعمیر نو کے لیے کام کرنے والے افراد کو کابل لے جا رہا تھا۔ خوست شہر سے کوئی پینتیس کلومیٹر دور پہاڑی علاقے میں تباہ ہونے والے اس ہیلی کاپٹر حادثے کی وجوہات کا علم نہیں ہو سکا ہے۔ کرنل کولنس کا کہنا تھا کہ روسی ساخت کے ایم ایٹ ہیلی کاپٹر میں ہلاک ہونے والے دونوں ڈچ فوجی نیٹو کی بین الاقوامی امن فوج میں خدمات سر انجام دے رہے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ’ہمیں ابھی تک ہیلی کاپٹر کے تباہ ہونے کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکی ہیں۔ اس علاقے کی جغرافیائی صورت حال انتہائی دشوار گزار ہے اور ہم باقی افراد کی لاشیں نکالنے کا کام کر رہے ہیں’۔ کرنل کولنس کاکہنا ہے کہ مختلف قوموں کے سولہ افراد ہیلی کاپٹر میں سوار تھے ابھی تک واضح نہیں کہ مرنے والوں میں دیگر کونسی قوموں کے افراد تھے۔ مرنے والوں میں عملے کے تین افراد بھی شامل ہیں۔ 2001 میں افغانستان میں طالبان حکومت کے خاتمے اور اتحادی فوج کے غلبے کے بعد سے متعدد ہیلی کاپٹر تباہ ہو چکے ہیں۔ ان میں سے کچھ کو مزاحمت کاروں نے مار گرایا جبکہ کچھ حادثے کا شکار ہو کر تباہ ہوئے۔ | اسی بارے میں افغانستان: 19 مشتبہ طالبان ہلاک13 July, 2006 | آس پاس ’افغانستان: چھبیس طالبان ہلاک‘15 July, 2006 | آس پاس افغانستان: تشدد میں 22 ہلاک23 July, 2006 | آس پاس افغانستان: خشک سالی کا سامنا26 July, 2006 | آس پاس افغانستان: متعدد شدت پسند ہلاک26 July, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||