BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 13 July, 2006, 08:57 GMT 13:57 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
افغانستان: 19 مشتبہ طالبان ہلاک
ہلمند میں طالبان اور نیٹو افواج میں کئی جھڑپیں ہوئی ہیں
ہلمند میں طالبان اور نیٹو افواج میں کئی جھڑپیں ہوئی ہیں
حکام کے مطابق افغانستان کے جنوبی صوبے ہلمند میں جھڑپوں میں انیس مشتبہ طلبان مارے گئے ہیں۔

ہلمند میں حکومت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ طالبان نے نوزاد گاؤں میں افغان اور غیر ملکی افواج کو حملے کا نشانہ بنایا۔ حملے سے پہلے طالبان نے علاقے کے دکانداروں کا گھیراؤ کر کے انہیں وہاں سے چلے جانے کا حکم دیا تھا۔

اتحادی فوج نے اس حملے کے جواب میں فضائی کارروائی شروع کر دی۔ لڑائی کئی گھنٹوں تک جاری رہی۔

اطلاعات کے مطابق ابتدائی جھڑپ میں سات حملہ آور ہلاک ہوئے جبکہ مزید بارہ افراد اتحادی فوج کی بمباری میں اس وقت مارے گئے جب وہ گاڑی میں موقع سے فرار ہو رہے تھے۔

اس سال جنوبی افغانستان میں تشدد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے اور اتحادی افواج کو کافی نقصان ہوا ہے۔

برطانیہ نے حال میں اپنے تین ہزار مزید فوجی جنوبی افغانستان بھیجے ہیں جہاں وہ نیٹو کی افواج کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد