افغانستان: امریکی فوجی قافلے پر حملہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
افغانستان کے صوبے خوست میں امریکی فوجی قافلے پر مبینہ طالبان کے ایک خود کش حملے میں دو امریکی زخمی ہو گئے ہیں۔ افغانستان کے جنوب مشرقی صوبے خوست کی سرحد پاکستان سے ملتی ہے جہاں حالیہ مہینوں میں طالبان حملوں میں تیزی دیکھنے میں آئی ہے۔موجودہ سال افغانستان میں بائیس خود کش حملے کیے گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق ایک خود کش حملہ آور نے بارود سے بھری ہوئی گاڑی کو امریکی فوجی قافلے کی گاڑی سے ٹکرا دیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق اس حملے میں دو امریکی فوجی زخمی ہوئے ہیں۔ سید شریف نامی ایک شخص جس نے اپنے آپکو کو طالبان کا ترجمان بتایا، بی بی سی کو فون کر کے حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حملہ طالبان نے کروایا ہے۔ خوست کے گورنر معراج الدین پٹھان نے افغان حکومت کے ان الزامات کا پھر اعادہ کیا ہے کہ حملہ آور پاکستان سے تربیت حاصل کر کے افغانستان میں آ رہے ہیں۔پاکستان نے ہمیشہ ان الزامات کی تردید کی ہے۔ | اسی بارے میں ’بارہ ہلاک اور 140 زخمی ہوئے‘29 May, 2006 | آس پاس افغانستان: پولیس سربراہ ہلاک31 May, 2006 | آس پاس افغانستان: تین سو سکول نذرآتش01 June, 2006 | آس پاس افغانستان: جھڑپ میں ’طالبان‘ ہلاک 03 June, 2006 | آس پاس 7 طالبان، 4 اہلکار اور 3 شہری ہلاک04 June, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||