افغانستان: پولیس سربراہ ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
افغانستان کے جنوبی صوبے زابل میں پولیس کے نائب سربراہ کو ایک مشتبہ ]البان حملے میں ہلاک کر دیا گیا ہے۔ زابل میں مقامی انتظامیہ کے ایک اہلکار نے خبر رساں ادار اے ایف پی کو بتایا کہ پولیس افسر غلام رسول کی گاڑی کو قلات کے قریب ایک راکٹ سے چلائے جانے والے گرینیڈ سے مارا گیا۔ اطلاعات کے مطابق ان کے ساتھ گاڑی میں سوار تین افراد اس حملے میں زخمی ہوئے ہیں۔ واقعے کے بارے میں متضاد اطلاعات مل رہی ہیں۔ مقامی حکومت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ غلام رسول علاقے میں لوگوں کو ممکنہ طالبان حملوں کے بارے میں مطلع کرنے کے لیے گاڑی میں سفر کر رہے تھے جب ان پر یہ حملہ ہوا۔ تاہم افغان وزیر داخلہ کے ترجمان کے مطابق زابل کے پولیس کے نائب سربارہ اس وقت کچھ کئی پولیس والوں کی مدد کے لیے روانہ ہوئے تھے جنہیں حملے کا نشانہ بنایا جا رہا تھا۔ ترجمان یوسف ستانزئی نے خبر رساں ادارے رائٹرز کو بتایا ہے کہ ’یہ افراد ہائی وے پولیس کے ایک دستے کی مدد کرنے کے لیے جا رہے تھے جن پر طالبان زابل کی ایک سڑک پر حملے کر رہے تھے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ ہائی وے پولیس پر حملے میں دس افراد مارے گئے تھے۔ |
اسی بارے میں ہلمند میں تازہ حملے، مزید ہلاکتیں23 May, 2006 | آس پاس تازہ جھڑپ میں 24 طالبان ہلاک24 May, 2006 | آس پاس طالبان کا ہیڈکوارٹر کوئٹہ:برطانوی افسر19 May, 2006 | آس پاس افغانستان: سینیئر جج ہلاک03 May, 2006 | آس پاس زابل: بائیس طالبان ہلاک13 September, 2004 | آس پاس افغانستان کا ’دشمن صوبہ‘09 December, 2005 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||