زابل: بائیس طالبان ہلاک | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
افغانستان میں امریکی فوج کے ترجمان نے دعوی کیا کہ امریکی فوجیوں نے افغانستان کے شمال مشرقی صوبے زابل میں بائیس جنگجوؤں کو ہلاک کر دیا ہے۔ امریکی فوج کے ترجمان میجر سکاٹ نیلسن نے کہا کہ اتوار چالیس مسلح طالبان کے ایک گروہ نے امریکی گشتی دستے پر شنکے میں حملہ کیا۔ امریکی ترجمان نےکہا کہ امریکی گشتی پارٹی نے ہیلی کاپٹرز کو مدد کے لیے بلایا گیا جس نے حملہ کر کے بائیس طالبان کو ہلاک کر دیا۔ ہلاک ہونے والے میں تین عرب جنگجو بھی شامل تھے۔ ایک عرب جنگجو کو زندہ گرفتار کر لیا گیا۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||