تازہ جھڑپ میں 24 طالبان ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
افغانستان میں امریکی فوج کے ترجمان نے ایک بڑی جھڑپ میں چوبیس مشتبہ طالبان کی تصدیق کی ہے۔اس جھڑپ میں چار کم از کم چار افغان سکیورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔ افغان جنرل رحمت اللہ رؤوفی کا کہنا ہے کہ یہ جھڑپ ارزگان کے صوبے میں منگل کی رات ہوئی۔ یہ ہلاکتیں اتحادی فوج کی بمباری کے ایک ہی روز بعد ہوئی ہیں جس میں 80 طالبان ہلاک ہوئے ہیں۔ اتحادی فوج نے یہ حملہ صوبہ قندھار میں پنجوئی گاؤں پر کیا تھا۔ مقامی افسران کے مطابق ہلمند میں کیئے گئے فضائی حملے میں 16 عام شہری بھی ہلاک ہوئے۔ امریکہ کی سربراہی میں اتحادی فوج نے اس تازہ جھڑپ کے بارے میں ابھی تک کوئی بیان نہیں دیا ہے۔ منگل ہی کو ہلمند میں طالبان جنگجوؤں کے ایک حملے میں کم از کم تین افغان پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے تھے۔ یہ ہلاکتیں اس وقت ہوئی تھیں جب طالبان عسکریت پسندوں نے پولیس کے ایک قافلے پر حملہ کیا۔ واردک میں ایک علیحدہ واقعے میں تین افغان ہیلتھ ورکر اور ایک ڈرائیور بم کے حملے میں ہلاک ہوگئے تھے۔ امریکی فوج نے پنچگوئی ہلاکتوں کی ذمہ داری طالبان پر عائد کی تھی اور الزام لگایا تھا کہ وہ جان بوجھ کر شہری علاقوں میں چھپ گئے تھے۔ | اسی بارے میں قصور طالبان کا تھا: امریکی فوج22 May, 2006 | آس پاس افغانستان: 16 فوجی 200 مخالف ہلاک21 May, 2006 | آس پاس افغانستان: امریکی فوجی مارا گیا20 May, 2006 | آس پاس افغانستان: سینیئر جج ہلاک03 May, 2006 | آس پاس طالبان: زابل میں مسلح جھڑپیں 16 April, 2006 | آس پاس طالبان: قندھار کے اطراف میں لڑائی15 April, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||