افغانستان: 16 فوجی 200 مخالف ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
کابل کے کار بم دھماکے میں تین اور ہلمند و قندھار کے صوبوں میں 16 فوجی اور 200 حکومت مخالف ہلاک ہوئے ہیں۔ افغانستان میں حکام کا کہنا ہے کہ اب تک کی اطلاعات کے مطابق گزشتہ دو روز کے دوران سولہ فوجی ہلاک ہوئے ہیں۔ حکام کے مطابق یہ فوجی جنوبی افغانستان میں ’حکومت مخالف شورشیوں‘ سے لڑتے ہوئے ہلاک ہوئے ہیں۔ ان حکام کے مطابق نو فوجی اس وقت مارے گئے جب وہ صوبہ ہلمند میں ایک مشن مکمل کر کے واپس آ رہے تھے کہ ان کے قافلے پر حملہ کر دیا گیا۔ اس کے علاوہ سات فوجی اس سے قبل صوبہ ہلمند اور قندھار میں اس مشن کے دوران لڑتے ہوئے ہلاک ہوئے جسے مکمل کر کے قافلہ لوٹ رہا تھا۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس لڑائی میں کم از کم دو سو حکومت مخالف ہلاک ہوئے ہیں۔ کابل میں بم دھماکہ امریکی فوجی اڈے سے چند سو میٹر کے فاصلے پر کیا گیا ہے۔ | اسی بارے میں افغانستان: امریکی فوجی مارا گیا20 May, 2006 | آس پاس طالبان رہنما ملا داد اللہ ’گرفتار‘19 May, 2006 | آس پاس افغانستان: لڑائی جاری، 63 ہلاک18 May, 2006 | آس پاس ’دراندازی کا ذمہ دار پاکستان ہے‘17 May, 2006 | آس پاس افغانستان: 10 امریکی ہلاک06 May, 2006 | آس پاس القاعدہ کے جھنڈے تلے لڑنے کا اعلان 04 May, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||