BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 17 May, 2006, 21:14 GMT 02:14 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’دراندازی کا ذمہ دار پاکستان ہے‘
طالبان
افغانستان میں سکیورٹی کی صورتِ حال روز بروز بگڑتی جا رہی ہے
افغانستان کے صوبے خوست کے گورنر نے الزام لگایا ہے کہ پاکستانی خفیہ ادارے افغان اور بین الاقوامی فوج پر حملے کرنے والے طالبان اور القاعدہ جنگجوؤں کی حوصلہ افزائی کر رہے ہیں۔

صوبائی گورنر نے یہ بھی کہا ہے کہ طالبان اور القاعدہ سے تعلق رکھنے والے شدت پسند اب بھی طویل اور غیر محفوظ پاک افغان سرحد کو عبور کر رہے ہیں۔

پاک افغان سرحد دونوں طرف واقع قبائلی علاقوں کو ملانے کے لیئے کئی سمگلنگ روٹ اور غاروں کے سلسلے موجود ہیں۔

طالبان کی حکومت کے آخری دنوں میں اسامہ بن لادن اور ان کے ساتھیوں نے امریکی فوج کے ہاتھوں گرفتاری سے بچنے کے لیئے تورا بوڑا کے غاروں اور ایسے کی خفیہ راستوں کو استعمال کیا تھا۔

افغان صوبے خوست کے گورنر کے مطابق پاکستانی خفیہ ادارے نہ صرف مزاحمت کاروں کی سرگرمیوں کو نظر انداز کرتے ہیں بلکہ ان کی سرحد عبور کرکے افغان اور بین الاقوامی فوج کے خلاف حملے کرنے کے سلسلے میں حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔

افغانستان میں سکیورٹی کی صورتِ حال روز بروز بگڑتی جا رہی ہے، خاص طور پر ملک کے جنوبی حصوں میں جہاں مزاحمت کاروں بین الاقوامی فوج اور افغان اہداف کے خلاف سڑک کے کنارے نصب بموں سے دھماکے اور خودکش حملے کرتے رہتے ہیں۔

پاکستان نے ہمیشہ پاک افغان سرحد پر شدت پسندوں سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی کرنے سے متعلق لگائے گئے الزامات کی سختی سے تردید کی ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد