افغان کابینہ میں بیس نئے وزراء | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
افغانستان کی پارلیمان نے صدر حامد کرزئی کی طرف سے کابینہ میں بیس نامزد وزراء کے ناموں کی توثیق کر دی ہے۔ کابینہ میں وزیر خارجہ کا عہدہ رنگین دادفر سپانتا اور وزیر دفاع کا قلمدان عبداللہ رحیم وردک کو دیا گیا ہے۔ کابینہ میں تبدیلیوں کے سلسلے میں صدر حامد کرزئی کی طرف سے نامزد کیئے گئے بیس وزرا کے ناموں کی توثیق کے علاوہ پانچ نامزد وزیر ایسے بھی تھے جن کے ناموں کو خفیہ رائے شماری کے ذریعے ارکانِ پارلیمان نے مسترد کر دیا ہے۔ صدر حامد کرزئی کی طرف سے نامزد کردہ جن ناموں کو پارلیمان نے مسترد کردیا ہے ان کو خزانہ، تجارت، اطلاعات، خواتین کے امور، ہوابازئی اور مواصلات کی وزارتوں کے لیے قلمدان سوپپنے کی تجویز دی گئی تھی۔ ان وزارتوں کے لیئے اب صدر حامد کرزئی کو متبادل نام تجویز کرنا ہوں گے۔ اس کے علاوہ ہفتوں کو ان تین وزارتوں پر نامزد کیئے گئےامیدواروں کے ناموں پر مزید غور کیا جائے گا جن کے ناموں کی توثیق بہت کم اکثریت سے کی گئی ہے۔ | اسی بارے میں افغان پناہ گزین: اندارج اور کارڈ19 April, 2006 | پاکستان قندھار میں طالبان کی تلاش جاری15 April, 2006 | آس پاس طالبان: قندھار کے اطراف میں لڑائی15 April, 2006 | آس پاس افغانستان: حملے میں ’بچے ہلاک‘11 April, 2006 | آس پاس افغانستان: حملے میں ’بچے ہلاک‘11 April, 2006 | آس پاس افغانستان: دو بم دھماکے، 11 زخمی09 April, 2006 | آس پاس افغانستان: دو بم دھماکے، 11 زخمی09 April, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||