BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 15 April, 2006, 22:31 GMT 03:31 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
قندھار میں طالبان کی تلاش جاری
جمعہ کے روز ہونے والے جھڑپوں میں کم از کم سات پولیس اہلکار ہلاک ہوئے
قندھار میں جمعہ کے روز ہونے والی شدید جھڑپوں کے بعد افغان فوج نے طالبان جنگوؤں کی تلاش کے سلسلے میں ایک بڑی کارروائی شروع کر دی ہے۔

یہ جھڑپیں جنوبی افغانستان میں 50 افراد کی ہلاکت کے ایک روز بعد شروع ہوئی تھیں۔

قندھار کے گورنر کے مطابق جھڑپوں میں سات پولیس اہلکار ہلاک ہوئے ہیں جبکہ ہلاک ہونے والے طالبان میں سے صرف 13 کی لاشیں ملی ہیں۔

اس سے پہلے کہا گیا تھا کہ لڑائی میں 41 جنگجو اور چھ پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے تھے۔ یہ جھگڑا اس وقت شروع ہوا جب طالبان نے ہرات اور قندھار کو ملانے والی سڑک بلاک کردی تھی۔

سنیچر کے روز طالبان جنگجوؤں کی تلاش میں افغان پولیس اور فوج کی مسلح کارروائی کے موقع پر فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا۔

نامہ نگاروں کا کہنا ہے کہ بہت عرصے کے بعد طالبان اور پولیس کے درمیان جھڑپیں ہوئی ہیں۔ اس سے قبل ہونے والے پرتشدد واقعات خودکش حملوں کی شکل میں کیے جارہے تھے۔

قندھار کے گورنر اسد اللہ خالد کا کہنا ہے کہ ’اس اطلاع پر کہ طالبان سنگسر کے علاقے میں جمع ہوکر قندھار پر حملے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں، ہم نے جمعہ کو یہ آپریشن شروع کیا۔ شام کو اتحادی اورافغان افواج بھی ہماری مدد کے لیئے آگئیں۔‘

ان کا کہنا ہے کہ اس آپریشن کے دوران نو پولیس اہلکار اور 13 طالبان زخمی بھی ہوئے ہیں۔ اطلاعات ہیں کہ ان جھڑپوں میں اتحادی فوج کا کوئی اہلکار متاثر نہیں ہوا ہے۔

طالبان لیڈر ملا محمد عمر کا تعلق بھی سنگسر کے گاؤں سے ہے۔

جنوبی ایشیا کے لیئے انٹرنیشنل کرائسس گروپ کی ثمینہ احمد کا کہنا ہے کہ ہر سال اس موسم کے دوران طالبان کی شورش میں اضافہ ہوجاتا ہے۔ تاہم ان کا کہنا ہے کہ اس سال کی جھڑپوں کا تعلق ملک کے جنوبی حصے میں نیٹو افواج کی توسیع سے ہے۔

ایک اور واقعے میں پاکستانی سرحد کے نزدیک ایک بم دھماکے میں کم از کم تین پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد