افغانستان: دو بم دھماکے، 11 زخمی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
جنوبی افغانستان کے شہر قندھار میں ہونے والے دو بم دھماکوں میں کم از کم گیارہ افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ پہلے حملے کا نشانہ قندھار کے سٹی سینٹر کے قریب سے گزرنے والے افغان فوج کے ٹرک تھے۔ دوسرا بم سینٹر کے قریب ہی کسی جگہ نصب کیا گیا تھا جو پہلے دھماکے کے چند منٹ بعد پھٹ گیا۔ دوسرا بم پھٹنے سے پہلے بم دھماکے کے بعد جمع ہونے والے سپاہی اور شہری زخمی ہو گئے۔ ان دھماکوں کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ دونوں بم سٹی سینٹر کے قریب سڑک پر کسی جگہ نصب کیے گئے تھے۔ افغان وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ پہلے حملے میں دو افغان فوجی زخمی ہوئے جبکہ دوسرے دھماکے میں کئی سکیورٹی اہلکار اور دو شہری زخمی ہوئے ہیں۔ بظاہر ان خودکش حملوں کے ذمہ دارطالبان ٹھہرائے جاتے ہیں۔ طالبان ترجمان کا کہنا ہے کہ انہوں نے غیر ملکی افواج پر حملوں کی منصوبہ بندی کر رکھی ہے۔ سنیچر کو مغربی افغانستان کے علاقے ہرات میں اٹلی سے تعلق رکھنے والی امن فوج کے دستے پر ایک خودکش کار بم حملےمیں حملہ آور سمیت مقامی افغان سکیورٹی گارڈ اور دوشہری ہلاک ہو گئے تھے۔ اس حملے میں اٹلی کے ایک شہری سمیت سات شہری زخمی بھی ہوئے تھے۔ اس سے قبل جمعہ کو ہلمند میں امریکی فوجی اڈے پر ایک اور خودکش بم حملے میں تین امریکی زخمی ہو گئے تھے۔ دو ہزار ایک میں امریکی اتحادی افواج نے افغانستان میں طالبان حکومت کا خاتمہ کیا تھا۔ | اسی بارے میں افغانستان: دھماکے میں 12 افراد ہلاک07 February, 2006 | آس پاس افغانستان:4 امریکی فوجی ہلاک12 March, 2006 | آس پاس ’افغانستان میں مداخلت نہ کریں‘24 March, 2006 | آس پاس افغانستان: 2 امریکی فوجی زخمی07 April, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||