افغانستان: 2 امریکی فوجی زخمی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
افغانستان میں حکام کا کہنا ہے کہ جنوبی صوبے ہلمند کے علاقے لشگر گاہ میں امریکی فوجی اڈے کے قریب خودکش کار بم دھماکے میں دو فوجی معمولی زخمی ہوئے ہیں۔ صوبے کے گورنر نے بی بی سی کو بتایا کہ حملے کا نشانہ اس علاقے میں افغان پولیس فورس کی تربیت پر معمور امریکی کمپنی تھی۔ ڈائنکروپ نامی یہ کمپنی اس علاقے میں افغان پولیس فورس کو پوپی کی کاشت کے خاتمے کی تربیت دے رہی ہے۔گورنر نے بتایا کہ اس حملے میں القاعدہ اور دہشت گرد ملوث ہیں۔ کابل میں بی بی سی کے نامہ نگار کا کہنا ہے کہ لشکر گاہ میں امریکی فوجی اڈے پر اس قسم کا یہ پہلا حملہ ہے۔ برطانیہ ان دنوں اپنے تین ہزار تین سو فوجی اس علاقے میں بھیجنے کی تیاریاں کر رہا ہے۔ علاقے میں کچھ عرصے سے مزاحمتی کارروائیوں میں اضافہ ہوا ہے۔ | اسی بارے میں افغانستان: دھماکے میں 12 افراد ہلاک07 February, 2006 | آس پاس افغانستان:4 امریکی فوجی ہلاک12 March, 2006 | آس پاس افغانستان: قابض قیدیوں کا مطالبہ27 February, 2006 | آس پاس افغانستان میں ترک انجینیئر قتل03 April, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||