افغانستان: دھماکے میں 12 افراد ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
افغانستان کے جنوبی شہر قندھار کے ایک اہم پولیس تھانے کے باہر زوردار بم دھماکہ ہوا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے میں کم سے کم بارہ افراد ہلاک اور گیارہ زخمی ہوئے ہیں۔ ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تر پولیس کے اہلکار شامل تھے۔ ایک مقامی شخص نے خبر رساں ادارے رائٹرز کو بتایا ہے کہ دھماکہ پولیس کی عمارت کے سامنے ایک کار پارک میں ہوا۔ ادھر قاری محمد یوسف نامی طالبان کے ایک مبینہ ترجمان کا کہنا ہے کہ طالبان ہی اس حملے کے ذمہ دار تھے۔ حالیہ دنوں میں افغانستان کے مشرقی اور جنوبی علاقوں میں کئی ایسے حملے ہوئے ہیں۔ پندرہ جنوری کو بھی قندھار میں ایک خودکش بم حملہ ہوا تھا جس میں ایک کینیڈین سفارتکار سمیت تین افراد ہلاک ہوئے تھے۔ اس کے اگلے روز موٹر سائیکل پر سوار ایک خودکش حملہ آور نے سپن بلدک میں دھماکہ کر کے تئیس افراد کو ہلاک کیا تھا۔ | اسی بارے میں سپن بولدک میں احتجاجی مظاہرہ18 January, 2006 | آس پاس ’برطانوی فوج کو طالبان سےلڑنا ہوگا‘18 January, 2006 | آس پاس افغانستان: خودکش حملہ، 20 ہلاک16 January, 2006 | آس پاس ’خودکش حملہ‘، 4 افغان ہلاک16 January, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||