افغانستان: خودکش حملہ، 20 ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
افغانستان اور پاکستان کی سرحد پر واقع افغان قصبے سپن بولدک میں خودکش حملے میں ابتدائی اطلاعات کے مطابق بیس افراد ہلاک اور چالیس زخمی ہو گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق یہ خود کش حملہ ایک مقامی میلے میں ہوا جہاں پر ایک موٹر سائیکل سوار حملہ آور نے اپنے آپ کو دھماکے سے اڑا لیا۔ اطلاعات کے مطابق مرنے والے افراد میں پاکستانی بھی شامل ہیں۔ چمن سول ہسپتال کے سول سرجن ناصر اچکزئی نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ہسپتال میں آٹھ لاشوں اور تیس زخمیوں کو لایا گیا ہے۔ سرحدی قصبہ ہونے کی وجہ سے سپن بولدک اور چمن کے درمیان لوگوں کی آمدورفت ہوتی رہتی ہے۔ مزید اطلاعات آ رہی ہیں۔ | اسی بارے میں | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||