افغانستان: خودکش حملہ، 10 ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
افغانستان کے صوبے ارزغان میں ہونے والے ایک خودکش حملے میں کم سے کم دس افراد ہلاک اور دس زخمی ہوگئے ہیں۔ حکام کے مطابق خودکش حملے میں مرنے والوں میں پولیس اہلکار اور شہری دونوں شامل ہیں۔ حملہ صوبائی دارالحکومت ترین کوٹ میں گورنر ہاؤس کے قریب ہوا۔ گورنر کے ایک ترجمان نے اس حملے کے لیے افغانستان کے دشمنوں کو ذمہ دار ٹہرایا۔ ترجمان نے خبر رساں ادارے رائٹرز کو بتایا کہ’یہ ایک خود کش حملہ ہے اور ہم یقین کے ساتھ نہیں کہہ سکتے کہ مرنے والوں میں کتنے پولیس والے اور کتنے شہری ہیں‘۔ یہ واضح نہیں ہے کہ اس حملے کےوقت گورنر جان محمد خان اپنے دفتر میں موجود تھے یا نہیں کیونکہ حملہ ان کے دفتر سےمحض پانچ سومیٹر کے فاصلے پر ہوا۔ طالبان کی جانب سے ترجمانی کا دعوی کرنے والے ایک شخص نے بتایا کہ یہ حملہ ان کے جنگوؤوں کی جانب سے کیا گیا۔ غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق یہ حملہ اس علاقہ میں امریکہ کے ایک سفارت کار کے دورے کے دوران ہوا۔ | اسی بارے میں افغانستان:انتخابی مہم شروع17 August, 2005 | آس پاس افغانستان: ’خاتون امیدوار کامیاب‘ 06 October, 2005 | آس پاس افغانستان: امریکی ہیلی کاپٹر تباہ25 September, 2005 | آس پاس ہلمند میں اٹھارہ پولیس اہلکار ہلاک11 October, 2005 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||