قندھار: فوجی قافلے پر حملہ،3ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
جنوبی افغانستان میں حکام کا کہنا ہے کہ کینیڈا کے ایک فوجی قافلے پر ’خود کش‘ کار بم دھماکے کے ذریعے حملہ کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں کم از کم تین افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ ہلاک ہونے والوں میں کینیڈا کے اعلیٰ سفیر گلین بیری بھی شامل ہیں جبکہ باقی دو افغانی شہری ہیں۔ گلین بیری قندھار میں دفتر خارجہ میں سیاسی ڈائریکٹر کے عہدے پر فائز تھے اور صوبے میں تعمیر نو کے لیے ایک ٹیم کی قیادت کر رہے تھے۔ بی بی سی کی نمائندہ کیتھرین ڈیوس کے مطابق یہ واقعہ قندھار شہر کے قریب پیش آیا ہے اور عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ حملے کے بعد کچھ سویلین لوگوں کو بھی سٹریچرز پر لے جایا جا رہا تھا۔ رائٹرز نیوز ایجنسی کے مطابق اتوار کے روز یہ حملہ اس وقت ہوا جب ایک فوجی قافلہ شہر کے وسط میں سے گزر رہا تھا۔ حملے کے فوراً بعد فوج نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے لیا۔ اے ایف پی کے مطابق عینی شاہدین نے بتایا ہے کہ انہوں نے فوجیوں کو دھماکے کی جگہ پر پڑے ہوئے دیکھا ہے اور جائے وقوعہ پر دور دور تک خون پڑا ہوا ہے۔ گزشتہ چند ماہ کے دوران طالبان نے بیرونی افواج پر کئی حملے کیے ہیں تاہم ان کے نتیجے میں کوئی بڑا جانی نقصان نہیں ہوا۔ |
اسی بارے میں | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||