افغانستان:4 امریکی فوجی ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکی فوج نے کہا ہے کہ افغانستان کے صوبے کنہڑ میں سڑک کے کنارے نصب ایک بم کی زد میں آ کر چار امریکی فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔ صوبے کے گورنر اسد اللہ وفا نے کہا کہ یہ بم طالبان کے ارکان نے نصب کیا تھا۔ دو روز قبل اس علاقے سے ایک پاکستانی کو القاعدہ اور طالبان کی حمایت کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ کنہڑ کے گورنر نے کہا کہ گرفتار ہونے والے شخص حاجی نادر پر جنگجؤوں کی تربیت اور افغانستان میں استعمال کے لیے بم بنانے کا الزام تھا۔ اس سال اب تک سڑک کے کنارے نصب بموں کے دس دھماکے ہو چکے ہیں۔ گزشتہ دو سالوں کے دوران بائیس ایسے دھماکے ہوئے تھے۔ | اسی بارے میں ’برطانوی فوج کو طالبان سےلڑنا ہوگا‘18 January, 2006 | آس پاس افغانستان: دھماکے میں 12 افراد ہلاک07 February, 2006 | آس پاس طالبان حملہ: آٹھ افغان فوجی ہلاک10 February, 2006 | آس پاس برطانوی فوجیوں کی قندھار روانگی15 February, 2006 | آس پاس افغان جیل ہنگامہ، 4 قیدی ہلاک 27 February, 2006 | آس پاس بغداد میں عراقی جنرل کا قتل07 March, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||