BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 11 April, 2006, 08:32 GMT 13:32 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
افغانستان: حملے میں ’بچے ہلاک‘
صوبہ کنڑ کی سرحد پاکستان سے ملتی ہے اور اور یہ علاقہ پرشدد تخریب کاری کے لیے جانا جاتا ہے۔
مشرقی افغانستان میں ایک سکول پر راکٹ لگنے سے چھ بچے ہلاک اور کم از کم چودہ زخمی ہو گئے ہیں۔

پولیس کے مطابق یہ ہلاکتیں صوبہ کنڑ کے صدر مقام اسد آباد میں ایک سکول پر راگّ لگنے سے ہوئیں۔

کنڑ پولیس کے نائب سربراہ محمد حسن فراہی کے مطابق ’افغانستان کے دشمنوں نے دو راکٹ داغے ہیں۔‘

صوبہ کنڑ کی سرحد پاکستان سے ملتی ہے اور اور یہ علاقہ پرشدد تخریب کاری کے لیے جانا جاتا ہے۔

خبر رسان ادرے رائٹر کے بقول نائب سربراہ نے کہا کہ ایک راکٹ ایک پرائمری سکول کے صحن میں گرا جہاں پر بچے اور بچیاں بیٹھے پڑھ رہے تھے۔

حملے کے وقت سکول میں چھ سے سولہ سال کی عمر کے سیکڑوں بچے موجود تھے۔

محمد حسن فراہی نے مزید بتایا کہ زخمی ہونے والے بچوں کو قریبی اتحادی فوجوں کے ایک ہسپتال میں پہنچا دیا گیا ہے جبکہ ہلاک ہو جانے والے بچوں کی لاشیں ان کے ورثاء کے حوالے کر دی گئیں ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد