BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 19 April, 2006, 13:59 GMT 18:59 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
افغان پناہ گزین: اندارج اور کارڈ

افغان پناہ گزینوں کے اندارج کا کام نادرہ کے سپرد کیا گیا ہے
اقوام متحدہ کے پناہ گزینوں کے متعلق ادارے اور پاکستان حکومت نے افغان پناہ گزینوں کے اندراج اور ان کے لیے انتظام کرنے کے بارے میں ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔

اس معاہدے کے تحت پاکستان حکومت کا ادارہ ’نادرہ، اندراج کا کام کرے گا اور افغان پناہ گزینوں کو خصوصی کارڈ بھی جاری کرے گا۔ اندراج کے وقت متعلقہ افراد کی انگلیوں کے نشانات سمیت مختلف معلومات پر مبنی ایک ’ڈیٹا بیس، تیار ہوگا۔

بدھ کے روز اس یاداشت پر حکومت پاکستان کی جانب سے ’سیفران ڈویژن، کے سیکریٹری ساجد حسین چٹھہ، وزارت داخلہ کے ایڈیشنل سیکریٹری قمر الزمان چودھری اور اقوام متحدہ کے نمائندے Guenet Guebre Christos نے دستخط کیے۔

’سیفران ڈویژن کے وفاقی وزیر سردار یار محمد رند کا کہنا ہے کہ اس معاہدے سے جو معلومات حاصل ہوں گی اس سے جہاں پاکستان کو فائدہ ہوگا وہاں افغانستان کی حکومت کو بھی اپنے شہریوں کو واپس بلانے اور آباد کرنے کے بارے میں منصوبہ بندی کے لیے مدد ملے گی۔

اقوام متحدہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ افغان پناہ گزینوں کا اندراج رواں سال کے آخر تک شروع ہوگا اور گزشتہ برس ان کی ہونے والی مردم شماری کا یہ ’فالو اپ، ہوگا۔

ان کا کہنا ہے کہ پاکستان سے افغان پناہ گزینوں کی رضاکارانہ واپسی کا سن دو ہزار تین سے شروع ہونے والے پروگرام کے تحت تاحال ستائیس لاکھ پناہ گزین واپس جاچکے ہیں جبکہ اب بھی چھبیس لاکھ کے قریب افغانی باشندے پاکستان میں ہیں۔

افغان پناہ گزینوں کے اندراج میں فنی مدد اور مانیٹرنگ کے لیے اقوام متحدہ کا متعلقہ ادارہ ساٹھ لاکھ ڈالر کی رقم کا انتظام کرے گا۔ معاہدے کے مطابق جو افغانی واپس جائیں گے ان کے کارڈ منسوخ کردیے جائیں گے۔

اقوام متحدہ کی ڈپٹی ہائی کمشنر برائے پناہ گزیں وینڈی چیمر لین نے گزشتہ روز وزیر داخلہ سے بھی ملاقات کی تھی اور اس بات پر اتفاق ہوا تھا کہ پاکستان میں رہائش پدیر افغان باشندوں کو واپس وطن جانے کے لیے پرکشش پیکیج پیش کیا جائے اور اس کے لیے رقم اکٹھی کرنے کی خاطر ڈونر کانفرنس بلائی جائے۔

واح رہے کہ اقوام متحدہ کے پروگرام کے تحت واپس افغانستان جانے والے پناہ گزینوں میں سے کئی کے واپس پاکستان آنے کے متعلق بھی حال ہی میں مقامی اخبارات میں خبریں شایع ہوئیں ہیں۔

اسی بارے میں
پاکستان: 7,40,000 افغان ووٹر
05 October, 2004 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد