BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 05 October, 2004, 07:55 GMT 12:55 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
پاکستان: 7,40,000 افغان ووٹر

افغان افراد پشاور میں ووٹوں کا اندراج کروا رہے ہیں
افغان افراد پشاور میں ووٹوں کا اندراج کروا رہے ہیں
افغانستان کے صدارتی انتخابات میں ووٹ دینے کے لیے پاکستان میں مقیم سات لاکھ چالیس ہزار افغان پناہ گزین ووٹرز کا اندراج کیا گیا ہے جو آئندہ سنیچر کے روز اپنا حق رائے دہی استعمال کر سکیں گے۔

’انٹر نیشنل آرگنائیزیشن فار مائیگریشن‘ کے ترجمان گریگ بیئراپ نے منگل کے روز بی بی سی اردو ڈاٹ کام کو بتایا کہ پاکستان میں افغان پناہ گزین ووٹرز کے اندراج کا عمل مکمل ہو چکا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ سات لاکھ چالیس ہزار کے لگ بھگ ان افغان پناہ گزین ووٹرز میں ستائیس فیصد خواتین ہیں۔

گریگ بیئراپ کے مطابق پاکستان بھر میں چھ سو مقامات پر سولہ سو پچاس ووٹرز رجسٹریشن مرکز قائم کیے گئے تھے جو نو اکتوبر کے صدارتی انتخابات کے لیے بطور پولنگ سٹیشن بھی کام کریں گے۔

اقوام متحدہ کے ہائی کمیشن برائے پناہ گزین کے مطابق پاکستان میں تقریباً دس لاکھ افغان پناہ گزین موجود ہیں جس میں شہروں میں رہنے والے افغان شامل نہیں۔

افغان پناہ گزینوں کے ووٹ کے اندراج کے لیے ابتدائی طور پر یکم سے تین اکتوبر کی مدت مقرر کی گئی تھی لیکن بعد میں ایک دن کی توسیع کر دی گئی تھی۔

مسٹرگریگ کے مطابق توسیع کردہ دن یعنی چار اکتوبر کو ایک لاکھ سے زائد پناہ گزینوں نے اپنا ووٹ درج کرایا۔ انہوں نے کہا سیکورٹی کے مسائل کے باوجود بھی ان کی تنظیم نے بڑا مشکل کام خوش اسلوبی سے انجام دیا ہے۔ انہوں نے پاکستان حکومت کے تعاون پر شکریہ بھی ادا کیا۔

ایران میں بھی چھ لاکھ کے قریب افغان پناہ گزین ووٹرز کا اندراج کیا گیا ہے جو صدارتی انتخاب میں ووٹ ڈالیں گے۔

واضح رہے کہ افغانستان میں کئی برسوں بعد افغان عوام اپنا حق رائے دہی استعمال کر رہے ہیں۔ صدارتی انتخابات میں موجودہ صدر حامد کرزئی سمیت ایک درجن کے لگ بھگ امیدوار حصہ لے رہے ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد