BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 12 April, 2004, 20:17 GMT 01:17 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
افغان پناہ گزین سرحد سے دور

افغان پناہ گزین
افغان پناہ گزینوں کے پاس بہت کم راستے ہیں
چمن میں پاک افغان سرحد کے قریب مقیم افغان پناہ گزینوں کو اپنے ملک کی سرحد سے دور منتقل کرنے کا سلسلہ اگلے ماہ سے شروع ہو گا جبکہ پیر کے روز پناہ گزینوں کے نمائندہ گروپ کو مسلم باغ کے علاقہ میں قائم کیمپ کا دورہ کرایا گیا تاکہ وہ خود موجودہ سہولیات کا جائزہ لے سکیں۔

چمن میں اس وقت کوئی بہتر ہزار افغان پناہ گزین موجود ہیں جن کے پاس صرف دو راستے ہیں۔ ایک یہ کہ وہ اپنے ملک واپس چلے جائیں اور دوسرا مسلم باغ کے مہاجرین کیمپ میں پناہ لیں۔

یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ مسلم باغ کے لوگوں اور منتخب نمائندوں نے ان پناہ گزینوں کی ان کے علاقے منتقلی کی مخالفت کی ہے اور کہا ہے کہ پاک۔ افغان سرحد سے دور بھیج کر شہر میں امن و امان کی صورتحال پیدا کی جا رہی ہے۔

اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین کے ترجمان بابر بلوچ نے بتایا ہے کے پیر کے دن چالیس پناہ گزینوں کو نئے کیمپ کا دورہ کرایا گیا اور انھیں موجودہ سہولیات سے آگاہ کیا گیا ۔ ان کی منتقلی کا سلسلہ اگلے ماہ کے وسط سے شروع ہونے کی توقع ہے۔

بابر بلوچ نے کہا ہے کہ ان پناہ گزینوں کی منتقلی کا فیصلہ پاکستان، افغانستان اور اقوام متحدہ کے اداہ برائے مہاجرین کے مشترکہ اجلاس میں کیا گیا تھا۔ یہاں آمدہ اطلاعات کے مطابق افغانستان میں تعینات امریکی اہلکار اور افغان حکومت نے سرحد کے قریب پناہ گزینوں کی موجودگی پر اعتراض کیا تھااور کہا تھا کہ انھیں افغانستان کی سرحد سے دور رکھا جائے۔

اس فیصلے پر متحدہ مجلس عمل کے سینیئر وزیر مولانا عبدالواسع نے سخت رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم باغ اور ارد گرد کے قبائل ان پناہ گزینوں کو اپنے علاقے میں برداشت نہیں کریں گے۔

انھوں نے کہا ہے کہ اگر یہ پناہ گزین سرحد کے قریب مشکلات پیدا کر سکتے ہیں تو شہر کے اندر آگئے تو کیا نہیں کریں گے لہذا افغان حکومت ان پناہ گزینوں کو اپنے ملک میں رکھے۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد