القاعدہ کے جھنڈے تلے لڑنے کا اعلان | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
افغانستان کے جنگجؤ سردار اور سابق مجاہدین رہنما گل بدین حکمت یار نے عرب ٹیلی ویژن چینل الجزیرہ پر ایک نشر ہونے والے ایک پیغام میں کہا ہے کہ وہ القاعدہ کے جھنڈے تلے لڑنے کو تیار ہیں۔ گل بدین حکمت یار کو روس کے خلاف جاری ’جہاد‘ میں ایک خصوصی حیثیت حاصل تھی لیکن بعد میں امریکہ نے انہیں دہشت گرد قرار دے دیا اور افغانستان میں امریکہ فوج کے خلاف ہونے والے کئی حملوں کا انہیں ذمہ دار قرار دیا جا رہا ہے۔ الجزیرہ سے نشر ہونے والے ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ ان کا گروہ حزب اسلامی القاعدہ کے ساتھ لڑائی میں شریک ہو گا۔ اس پیغام میں انہوں نے پاکستان اور ایران پر الزام عائد کیا کہ ان دونوں ملکوں نے افغانستان اور عراق پر امریکی حملے کی حمایت کی۔ نامہ نگاروں کے مطابق افغانستان میں گل بدین کی طرف سے القاعدہ کے ارکان کی حمایت بہت اہمیت کی حامل ہے کیونکہ القاعدہ سے تعلق رکھنے والے زیادہ تر لوگ عرب ہیں اور عربی بولتے ہیں اور افغانستان میں بولی جانے والی زبانوں سے واقف نہیں ہیں۔ | اسی بارے میں ’افغان انتخاب کا بائیکاٹ کریں‘20 September, 2004 | پاکستان پاکستان طالبان، القاعدہ کی پناہ گاہ‘24 December, 2003 | پاکستان ’القاعدہ‘ ارکان کی گرفتاری کا دعویٰ18 April, 2006 | پاکستان وزیرستان: ’القاعدہ کا کمانڈر ہلاک‘03 December, 2005 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||