وزیرستان: ’القاعدہ کا کمانڈر ہلاک‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستانی حکام نے قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں بدھ کے روز ایک دھماکے کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے پانچ افراد میں القاعدہ کے ایک سرکردہ کمانڈر کی ہلاکت کی بھی تصدیق کر دی ہے۔ ہلاک ہونے والا مصری نژاد ابو حمزہ رابیہ بتایا جاتا ہے۔ شمالی وزیرستان کے میرعلی علاقے میں ایک مکان میں گزشتہ بدھ کی رات پونے دو بجے ہونے والے ایک دھماکے میں تین غیرملکیوں سمیت پانچ افراد ہلاک ہوئے تھے جن میں ابو حمزہ رابیہ بھی شامل تھا۔ حمزہ کو اخباری اطلاعات کے مطابق القاعدہ کا آپریشنل کمانڈر بتایا گیا ہے۔ تاہم اس کا نام بظاہر القاعدہ کے امریکہ کو مطلوب بڑے رہنماؤں کی فہرست میں شامل نہیں ہے۔ حکام کے مطابق بدھ کے روز دھماکہ خیز مواد سے بم کی تیاری کے دوران دھماکے میں پانچ افراد ہلاک ہوئے تھے۔ تاہم مقامی قبائل کا کہنا تھا کہ یہ ہلاکتیں کسی طیارے سے داغے گئے میزائلوں سے ہوئی۔ | اسی بارے میں اہلکاروں میں جھگڑا، سرحدی چوکی بند02 December, 2005 | پاکستان دھماکوں میں 5 اہلکار زخمی21 November, 2005 | پاکستان ’وزیرستان میں آپریشن بند کریں‘10 October, 2005 | پاکستان وزیرستان: میجر سمیت گیارہ ہلاک30 September, 2005 | پاکستان شمالی وزیرستان: غیرملکی گرفتار 22 August, 2005 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||