BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 22 August, 2005, 14:08 GMT 19:08 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
شمالی وزیرستان: غیرملکی گرفتار

وانا
مبینہ غیر ملکیوں کے خلاف آپریشن خاصے عرصے سے جاری ہے
پاکستانی فوج ای ایک ترجمان کا کہنا ہے کہ سکیورٹی دستوں نے قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں دس افراد کو دہشت گردی کی منصوبہ بندی کے شبہے میں گرفتار کیا ہے۔ ایک بیان کے مطابق اس کے علاوہ اسلحہ اور عورتوں کے کپڑے بھی ان مقامات سے برآمد ہوئے ہیں۔

پشاور میں جاری ہونے والے فوج کے تعلقات عامہ کے شعبے کے ایک بیان کے مطابق یہ کارروائیاں شمالی وزیرستان میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کی گئیں۔

بیان کے مطابق مقامی افراد کی نشاندہی پر سکیورٹی دستوں نے ایجنسی کے سپین وام علاقے سے گیارہ کلومیٹر دور ڈنڈی کچ کے مقام پر ایک ویران مدرسے پر چھاپہ مارا۔ تاہم وہاں سے شدت پسند فرار ہونے میں کامیاب رہے۔

غیرآباد علاقے میں قائم اس مدرسے کی تلاشی پر اس میں سے دستی بم، فیوز، مشین گنز، کمانڈو اور عورتوں کا لباس اور مصنوعی بال ملے۔ اس کے علاوہ لاتعداد مختلف بور کے کارتوں اور کھیلوں کا ایک میڈل بھی برآمد ہوا جس پر فارسی میں کوئی عبارت درج ہے۔

فوج کو شک ہے کہ یہ مدرسہ اس ویرانے میں دہشت گردی کی کارروائیوں کے لیےقائم کیا گیا تھا۔

ادھر شمالی وزیرستان کی وادی شوال کے قریب میرا دین علاقے سے سات جبکہ پاک افغان سرحد سے تین افراد کو دہشت گرد ہونے کے شبے میں گرفتار کیا گیا ہے۔

بیان کے مطابق ان کی شناخت نہیں ہوسکی تاہم انہیں تفتیشی حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق گرفتار ہونے والے سب غیرملکی ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد