BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 17 July, 2005, 06:00 GMT 11:00 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
وزیرستان میں بڑا فوجی آپریشن

News image
گزشتہ سال جون میں جنوبی وزیرستان میں ایک بڑے آپریشن کا آغاز کیا گیا تھا۔
پاکستانی فوج نے مبینہ شر پسندوں کے درمیان شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں رات گئے ایک جھڑپ میں سترہ غیر ملکیوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے جن میں کئی خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ان غیر ملکیوں کا تعلق کازغستان سے بتایا جا رہا ہے۔

پاکستان کی فوج کے ادارے آئی ایس پی آر کی ایک پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ اس جھڑپ میں ایک فوجی بھی ہلاک ہوا ہے جبکہ چار شرپسندوں کو زخمی حالت میں اور سولہ مقامی باشندوں کو رفتار کیا گیا ہے۔

فوج کے مطابق سیکیورٹی اہلکاروں نے علاقے میں شدت پسندوں کی موجودگی کی اطلاعات پر میران شاہ کے جنوب میں ایک آپریشن کیا اور دہشت گردی کی کاروائیوں میں استعمال ہونے والا مواد خاصی بڑی تعداد میں برآمد کیا۔

اس کے بعد فوج کے مطابق شدت پسندوں نے سیکیورٹی اہلکاروں کا حصار توڑ کر دو گاڑیوں میں بھاگنے کی کوشش کی اور جب انھیں روکا گیا تو انھوں نے سیکیورٹی اہلاروں پر گرنیڈ پھینکا اور فائرنگ شروع کر دی جس کے بعد فوج نے ایک گاڑی کو اڑا دیا اور جبکہ دوسری گاڑی کو گھیرے میں لے لیا۔

فوج کے مطابق پولیٹکل انتظامیہ نے گاڑی میں موجود افراد جن میں خواتین بھی شامل تھیں ان سے ہتھیار پھینکنے کے لئے کہا مگر ان افراد نے بھاگنے کی کوشش کی جس کے بعد فوج کے مطابق ان افراد اور خواتین نے سیکیورٹی اہلکاروں پر فائر کھول دیا اور گرنیڈ بھی پھینکے جس کے نتیجے میں ایک فوجی جوان ہلاک ہو گیا۔

فوج کے ترجمان کے مطابق یہ جھڑپ چھ گھنٹے سے زائد جاری رہی اور شدت پسندوں سے ڈیٹونیٹرز، دھماکہ خیز مواد، سوئچز اور بم بنانے کا تحریری مواد قبضے میں لیا گیا ہے۔اس کے علاوہ چار کازغستان کے پاسپورٹ بھی قبضے میں لئے گئے ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد