BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 24 July, 2005, 15:29 GMT 20:29 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
فوج سرحدوں پر توجہ دے : جرگہ

News image
شمالی وزیرستان میں اتمانزئی قبائل کا گرینڈ جرگہ میرعلی میں ایپی غنڈئی میں ہوا
پاکستان کے قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں ایک جرگے نے فوج سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنی تمام تر توجہ سرحد کی نگرانی پر مرکوز کرے جبکہ ترقیاتی کام مقامی انتظامیہ کے حوالے کیے جائیں۔

ادھر ایجنسی کے صدر مقام میران شاہ میں نامعلوم افراد نے کل رات فوجی ٹھکانوں پر چھ راکٹوں سے حملہ کیا تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

شمالی وزیرستان میں اتمانزئی قبائل کا گرینڈ جرگہ میرعلی میں ایپی غنڈئی کے مقام پر اتوار کی صبح ہوا۔ عینی شاہدین کے ایک اندازے کے مطابق اس میں تقریبا ڈیڑھ ہزار افراد نے شرکت کی۔

اس موقعہ پر اہم رہنماؤں میں قبائلی چیف ملک قادر خان، رکن قومی اسمبلی مولانا نیک زمان، سینٹر متین شاہ اور سابق رکن قومی اسمبلی مولانا دیندار موجود تھے۔

مقررین نے اپنے خطاب میں واضع کیا کہ وہ فوج کے ساتھ غیرملکیوں کو اپنے علاقے میں پناہ نہ دینے کے معاہدے پر اب بھی قائم ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے اب تک کوئی ایک ایسا مکان نہیں دکھایا جہاں سے غیرملکی برآمد ہوا ہو تاہم سڑکوں اور سرحد پر نظر رکھنا حکومت کی ذمہ داری ہے ان کی نہیں۔

انہوں نے شک کا اظہار کیا کہ افغانستان میں شمالی اتحاد کی اکثریت والی حکومت قبائلی علاقوں میں بدامنی کی کوشش کر رہی ہے۔

قبائلیوں نے فوج سے مطالبہ کیا کہ وہ ترقیاتی کاموں کی بجائے سرحدات کی نگرانی پر ذیادہ توجہ دے۔ ان کا مطالبہ تھا کہ ترقیاتی منصوبے مقامی انتظامیہ کے حوالے کیے جائیں۔

تقریبا ڈیڑھ گھنٹے تک جاری رہنے والے اس جرگے میں قبائلیوں نے واضع کیا کہ انہیں اعتماد میں لیے بغیر فوجی کارروائی میں نقصان کے وہ ذمہ دار نہیں ہونگے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد