اہلکاروں میں جھگڑا، سرحدی چوکی بند | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاک افغان سرحد پر دونوں ممالک کے اہلکاروں کے مابین کشیدگی کے بعد ہر قسم کی ٹریفک اور آمدورفت کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔ پاکستان کے سرحدی شہر چمن اور افغانستان کے سرحدی شہر سپین بولدک کے درمیان دوستی گیٹ پر دونوں ممالک کے نیم فوجی دستوں کے اہلکار گزشتہ روز الجھ پڑے جس پر افغان فوجی پاکستانی اہلکار صوبیدار گل دراز کو اسلحے کی نوک پر ساتھ لے گئے۔ فرنٹیئر کور کے ترجمان کرنل حسن نے کہا ہے کہ افغان فوجی سفری کاغذات کے بغیر پاکستان کی حدود میں داخل ہونا چاہتا تھا جسے پاکستانی اہلکاروں نے روکا تو وہ الجھ پڑا۔اس دوران گرما گرمی ہوئی تو پاکستانی اہلکار دھکا لگنے سے افغانستان کی حدود میں داخل ہو گیا جس پر افغان اہلکار انھیں ساتھ لے گئے۔ اس واقعے کے بعد سرحد پر کشیدگی بڑھ گئی۔ کرنل حسن نے کہا ہے پاکستانی اہلکار کو ایک گھنٹے بعد چھوڑ دیا گیا تھا لیکن چمن میں انتظامیہ نے اس رویہ پر سخت احتجاج کیا ہ اور سرحد آج دوسرے روز بھی بند رہی۔ چمن اور سپین بولدک کے مابین روزانہ پندرہ سو سے دو ہزار افراد سرحد عبور کرتے ہیں۔ ان لوگوں کا روزگار دونوں ممالک کے ان سرحدی علاقوں سے وابستہ ہے اور زیادہ تر تاجر ہیں۔ سرحد سے غیر قانونی اشیاء کی سمگلنگ معمول سے ہوتی ہے جن میں گاڑیاں الیکٹرانکس کا سامان کپڑا کھلونے اور دیگر اشیاء شامل ہیں۔ اس کے علاوہ افغانستان سے پرانا لوہا یا سکریپ بھی پاکستان لایا جاتا ہے جبکہ پاکستان سے روز مرہ استعمال کی کھانے پینے کی اشیاء افغانستان لے جائی جاتی ہیں۔ کرنل حسن نے کہا ہے کہ اس واقعے کے بعد دونوں ممالک کے مابین حالات بہتر ہیں لیکن افغان حکام سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے طرف حالات بہتر کریں اور سرحد پر قائم دفتر میں مزید عملہ تعینات کریں۔ انھوں نے کہا ہے کہ جب تک عملہ نہیں بڑھایا جاتا سرحد نہیں کھولی جائے گی۔ انھوں نے کہا ہے کہ افغان حکام نے یقین دلایا ہے کہ سنیچر کی صبح تک عملہ تعینات کر دیا جائے گا اور نظام بہتر ہوگا تاکہ آئندہ اس طرح کا کوئی واقعہ پیش نہ آئے۔ |
اسی بارے میں وزیرستان سے پناہ گزینوں کا انخلاء08 June, 2005 | پاکستان حکومت قبائلی اسلحہ خریدے گی10 March, 2005 | پاکستان فوج کی قبائلیوں سے ڈیل12 January, 2005 | پاکستان شمالی وزیرستان: حملے کی تیاری18 April, 2005 | پاکستان دستی بم پھٹنے سے 15 افراد زخمی31 March, 2005 | پاکستان حکومت نواز قبائیلی رہنما ہلاک01 February, 2005 | پاکستان وانا: دو ’حکومت نواز‘ ہلاک29 January, 2005 | پاکستان وزیرستان: پولیٹکل ایجنٹ زخمی30 December, 2004 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||