 |  وزیرستان میں گزشتہ دنوں القاعدہ کے مبینہ شدت پسندوں کے خلاف فوجی کارروائی کی گئی تھی |
پاکستان کے قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں فوجی قافلے پر پھینکے جانے والے ایک دستی بم کے پھٹنے سے پندرہ شہری زخمی ہو گئے ہیں جن میں دو کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ حکام کے مطابق اس دستی بم سے ایک فوجی قافلے کو نشانہ بنایا گیا تھا جومیران شاہ کے ایک مصروف بازار سےگزر رہا تھا۔ دستی بم نشانے پر نہیں لگا پر اس کے پھٹنے سے بازار میں موجود پندرہ راہ گیر زخمی ہو گئے۔ پاکستان کے قبائلی علاقوں میں پاکستان فوج میبنہ شدت پسندوں اور القاعدہ کے ارکان کے خلاف کارروائی کر رہی ہے۔ |